اقوام متحدہ کے سربراہ کا روسی اور یوکرین رہنمائوں سے ملاقات کرنے کا اظہار

54

اقوام متحدہ ۔21اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے روسی اور یوکرائنی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے بعد امن قائم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے دونوں رہنمائوں سے الگ الگ ملاقات کر نا چاہتے ہیں ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق سکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نےایک بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں روس اور یوکرین کے مستقل مشنز کو الگ الگ خطوط بھیجے گئے،

جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ولادیمیر زیلنسکی سے کہاکہ وہ ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ دونوں رہنما ان کا استقبال کریں گے ۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے فوری اقدامات اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر کثیرالجہتی کے مستقبل کے بارے میں بات کرنا چاہیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یوکرین اور روسی فیڈریشن دونوں اقوام متحدہ کےرکن ہیں اور ہمیشہ اس تنظیم کے مضبوط حامی رہے ہیں۔