25.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکا کے خلاف ہیگ کی عالمی...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکا کے خلاف ہیگ کی عالمی عدالت میں ایران کی درخواست پر فیصلے کی کاپی سلامتی کونسل کو ارسال کر دی

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹیرش نے امریکا کے خلاف ہیگ کی عالمی عدالت میں ایران کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر مذکورہ عدالت کے فیصلے کی حمایت اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اس فیصلے کی کاپی ایک خط کے ہمراہ سلامتی کونسل کو ارسال کی ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے موجودہ صدر کے نام جن کا تعلق بولیویا سے ہے ایک خط میں کونسل کو ہیگ کی عدالت کے اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے جس میں اس نے فیصلہ دیا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ ہوئے 1955ءکے معاہدے کی پابندی نہیں کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کی پالیسی کے مطابق جنرل سیکرٹری نے اپنے خط کے ساتھ عالمی عدالت کے اس فیصلے کی کاپی بھی سلامتی کونسل کو ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادویات، میڈیکل، اشیائے خوراک اور شہری ہوابازی کے شعبے میں امریکا کی طرف سے ایران پر عائد کی گئی پابندی ختم کی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118659

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں