اقوام متحدہ۔10اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےہیٹی میں انسانی بحران سے نمٹنےکے لیے بین الاقوامی خصوصی مسلح فورس کی تعیناتی کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریس ہیٹی کی صورت حال پر فکر مند ہیں جو بیک وقت خراب سکیورٹی اور ہیضے کی وبا کا سامنا کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کو ایک خط پیش کیا جس میں ہیٹی کو سکیورٹی مدد میں اضافے کی آپشنز پر بات کی گئی ۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے ہیٹی کے شراکت داروں پر بھی زور دیا کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر جلد پرامن اور جامع مذاکرات میں شامل ہوں۔