اقوام متحدہ کے مبصرین کو نشانہ بنانا بھارتی سفاکیت اور پاگل پن کی انتہا ہے،وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور

102

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے کہا ہےکہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو نشانہ بنانا بھارتی سفاکیت اور پاگل پن کی انتہا ہے،بھارت ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق علی امین گنڈا پورنے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پرسول آبادیوں کو نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے،ایل او سی پر محدود قسم کی فوجی کارروائی بھارت کی خام خیالی ہے۔علی امین گنڈا پورنے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیز کاروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے،اقوام متحدہ کے مبصرین کو نشانہ بنانے کی کارروائی سے بھارتی انتہا پسندی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔علی امین گنڈا پورنے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کو بھارتی انتہا پسند اقدامات کی روک تھام کرنی ہو گی،نازی جرمنی کے فلسفے پر عمل پیرا ہندو انتہا پسند بھارت عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔