اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ الحمدلله وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم کے بہترین فیصلوں کی بدولت آج پاکستانی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گئی ہے۔
جاری ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے سرمایہ کار طبقے کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور آئے روز معاشی میدان سے اچھی خبر سننے کو ملتی ہے۔