33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومشوبزالحمرا ماڈرن آرٹ میوزیم میں آرٹسٹ ٹاک کا انعقاد، آرٹسٹ آر ایم...

الحمرا ماڈرن آرٹ میوزیم میں آرٹسٹ ٹاک کا انعقاد، آرٹسٹ آر ایم نعیم کی فنی سفر و تجربات بارے گفتگو

- Advertisement -

لاہور۔6ستمبر (اے پی پی):الحمرا ماڈرن آرٹ میوزیم میں آرٹسٹ ٹاک کا انعقاد کیا گیا، نامور آرٹسٹ آر ایم نعیم نے اپنی زندگی کے فنی سفر و تجربات بارے تفصیلی گفتگو کی۔ترجمان کے مطابق چیئرمین الحمرا رضی احمد و دیگر نامور آرٹسٹوں نے بھی آرٹسٹ ٹاک میں شرکت کی اور کہا کہ الحمرا ماڈرن آرٹ میوزیم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے،فن کی ترقی کے لئے ہمارے اقدامات جاری رہیں گے،خوشی ہوتی ہے کہ نوجوان آرٹسٹوں کی سیشن میں بڑی تعداد میں شرکت سے خوشی ہوتی ہے۔

آر ایم نعیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اندورن سندھ کے شہر میرپور میں گزارے شب و روز فنون لطیفہ میں تجربات کا اثاثہ ہیں،مشاہداتی تجربات ہی کسی آرٹسٹ کو دوسروں سے منفرد بناتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میر ے کام کا موضوع میرا سماج ہے،پڑھنا، لکھنا،سوچنا ہی آرٹ ہے،آرٹ معاشرہ میں امن کے قیام کو یقینی بناتا اور زندگی کی امانت و ضمانت ہے۔

- Advertisement -

سیشن میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور شرکت کر کے سیشن میں اپنی توجہ کا ثبوت دیا۔ اس موقع پرنوجوانوں نے سیشن سنا اور اپنے لئے مستقبل کی نئی راہیں تلاش کرنے میں نشست کو کار آمد قرار دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=500964

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں