31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومشوبزالحمرا میں قوالی نائٹ کا اہتمام ، قوالی کو ہماری تہذیب و...

الحمرا میں قوالی نائٹ کا اہتمام ، قوالی کو ہماری تہذیب و تمدن میں لازوال ورثہ کی حیثیت حاصل ہے،سارہ رشید

- Advertisement -

لاہور۔4مئی (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں میلوڈیز قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور قوال اویس فیضان رنگ علی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا سار ہ رشید کا اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہنا ہے کہ قوالی کو ہماری تہذیب و تمدن میں لازوال ورثہ کی حیثیت حاصل ہے،الحمرا روحانی جوہر کے اظہار پر مبنی فن معیاری قوالی کے فروغ میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہاکہ الحمرا میلوڈیز اب ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے جسے باقاعدگی سے سننے او ردیکھنے والے اس پروگرام کا انتظام کرتے ہیں۔ سارہ رشید نے مزید کہاکہ قوالی کو اس کی اصل شکل میں زندہ رکھنا بلاشہ ایک چیلنج اور الحمرا نے اس کا ذمہ اٹھایا ہوا ہے،یہ فن اپنی اصل میں انمول تہذیبی خرانہ ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق لاہور آرٹس کونسل الحمرا واحد پلیٹ فارم ہے جہاں پاکستان کے تمام مشہور و معروف قوال اپنے فن کا مظاہر ہ کرچکے ہیں، اس دھرتی نے قوالی کی دنیا میں عالمی شہرہ آفاق قوال پیدا کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الحمرا اپنی اس روایت کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=462682

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں