33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںالحمرا میں یوم دفاع کی مناسبت سے لائیو پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

الحمرا میں یوم دفاع کی مناسبت سے لائیو پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں یوم دفاع کی مناسبت سے لائیو پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔نوجوان آرٹسٹوں نے کینوس پر حب الوطنی کے رنگ بکھیرے،بہادر سپوتو ں کو خراج تحسین پیش کیا۔لائیو پینٹنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن فرحان نواز، دوسری پوزیشن محمد فاروق جبکہ تیسری پوزیشن زینب نے حاصل کی۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق محمود چوہدری نے مقابلے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور ان میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی محنت و لگن مثالی ہے، یہ مقابلہ انکی عملی زندگی کے لئے اہم پیش رفت ہے،الحمرا نئی نسل کواہم تاریخی واقعات سے روشناس کروانے کیلئے باقاعدہ سرگرمیاں کرواتا رہتا ہے۔

- Advertisement -

مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 30ہزار،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10ہزار روپے انعام دیا گیا۔لائیو پینٹنگ مقابلے میں مختلف سکولز،کالج کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

الحمرا نے احسن انداز میں آرٹ کے ذریعے یوم دفاع کی اہمیت کو عیاں کیا۔جیوری میں شامل نامور آرٹسٹوں آر ایم نعیم،منی ہارون اور بابر مصطفی نے نوجوانوں کی بنائی ہوئی پینٹنگ دیکھی اور فائنل سلیکشن کی۔الحمرا کے لائیو پینٹنگ مقابلے میں پنجاب بھر سے 150نوجوان آرٹسٹوں نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386655

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں