13.8 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومضلعی خبریںالخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈونرز کے لیے چیرٹی ڈنر

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈونرز کے لیے چیرٹی ڈنر

- Advertisement -

سرگودھا۔ 23 فروری (اے پی پی):الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا کی جانب سے ڈونرز کے لیے چیرٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد، امیر جماعت اسلامی میاں اویس قاسم تلہ، صدر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا خواجہ یاسر قیوم، صدر الخدمت فاؤنڈیشن میاں اظہار الحق نے شرکت کی۔

تقریب میں نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد فاروق، ڈاکٹر ارشد شاہد، چوہدری لیاقت علی وڑائچ، رانا ندیم علی،چوہدری مدثرخالدوڑائچ، ڈاکٹر محمد امتیازاور ضلعی جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن محمد سلیم سمیت ڈونرز حضرات اور مختلف مکاتب فکر سے منسلک شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

- Advertisement -

اس موقع پر ملک کے نامور مزاحیہ شاعر ڈاکٹر فخر عباس نے اپنی شاعری کے ذریعے حاضرین کو خوب مخضوظ کیا۔ شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں فلاحی کاموں میں اپنا ثانی نہیں رکھتی، اس فاؤنڈیشن سے جڑا ہر فرد خدمت انسانیت کا درد رکھتا ہےاور اللہ کے دیئے مال سےنا صرف خرچ کر رہا ہے بلکہ اپنی زندگی کا قیمتی وقت اور تمام تر صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے اس کارخیر میں حصہ ڈالتا نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس چیرٹی ڈنر کا مقصد بھی ایسے بچے جن کے سر پر انکے والدین کا سہارا نہیں اور انکو تعلیم کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان بچوں کو تعلم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے تا کہ وہ بھی ایک کامیاب انسان بن سکیں۔ اس موقع پر ڈونرز کی جانب سے ساڑھے تین کروڑ سے زائد کے عطیات کا اعلان کیا گیا ۔ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا کی جانب سے مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈز اور تحائف بھی پیش کیئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564966

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں