الخدمت فاؤنڈیشن کی ملک میں سماجی خدمات مثالی ہیں، الخدمت نے ہمیشہ دکھی انسانیت کے زخم پر مرہم رکھا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا تقریب سے خطاب

102
میں نے اپنے سامنے آنے والی چیزوں کو دیکھ کر رولنگ دی تھی، میں محب وطن پاکستانی ہوں، میں نے کوئی آئین نہیں توڑا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری

راولپنڈی ۔25اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی ملک میں سماجی خدمات مثالی ہیں، الخدمت نے ہمیشہ دکھی انسانیت کے زخم پر مرہم رکھا، گزشتہ روز راولپنڈی آرٹ کونسل میں الخدمت فائونڈیش کے زیراہتمام "کورونا اعتراف خدمت” تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ماضی میں بھی عوامی خدمت میں پیش پیش رہی ہے مگر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور ملک بھر میں ہزاروں افراد کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا فریضہ انجام دیا، انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن زلزلے، سیلاب، وبائی امراض میں بے لوث خدمت کرتی ہے، شہید جلال حیدر بھٹی، شہید سلیم اعوان اور کورونا ریلیف کے دیگر شہداء ہمارے ہیرو ہیں، قاسم سوری نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک میں سب سے زیادہ لوٹ مار ہوئی مگر انسانیت کے احترام اور مسلمانوں کے جذبہ ایثار کی وجہ سے پاکستان میں ایک بھی ایسا واقع پیش نہیں آیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانا ہے، ایسی ریاست جہاں غریب اور ضرورت مند افراد کا خیال رکھا جائے گا، صدر الخدمت فائونڈیشن محمد عبدالشکور نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ میں جتنی چیریٹی ہوئی وہ گزشتہ سات سال کی چیریٹی سے زیادہ ہے، الخدمت کے معذور رضاکاروں نے بھی خدمت کی عظیم مثال قائم کی، الخدمت ویمن ونگ کی خواتین نے خطرناک ترین حالات میں شاندار ورکنگ کی، کورونا سے متاثرہ شہداء کے بچوں کی تعلیم سمیت ہر مدد کریں گے، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر، چیئرمین ہیلتھ فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس محمد ناصر مرزا، وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عالیہ سہیل خان، صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پنجاب بلال اظفر سمیت دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔