23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںالخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 10 مستحق بچیوں کو جہیز کے سامان...

الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 10 مستحق بچیوں کو جہیز کے سامان کی فراہمی

- Advertisement -

رحیم یارخان ۔ 13 ستمبر (اے پی پی):الخدمت فاؤنڈیشن رحیم یار خان کی جانب سے پہلے مرحلے میں 10مستحق بچیوں میں تین لاکھ مالیت کا جہیز تقسیم کیا گیا۔قران انسٹیٹیوٹ تھلی چوک میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر انوار الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مستحق اور غریب گھرانوں کی بچیوں کے لیے جہیز کا بندوبست کر رہی ہے

تاکہ یہ بچیاں اپنے اپنے گھروں کو چلی جائیں۔ تقریب میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی صوبائی ناظمہ جنوبی پنجاب تسلیم سرور نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی 52 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے ، والدین کے لئے بچوں کی شادی کرنا انتہائی مشکل امر بن چکا ہے ، اس مہنگائی کے اندر مستحق گھرانے اپنی بچیوں کی بروقت شادی کرنے سے قاصر ہیں ، الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کے اندر لسٹ مرتب کر کے مستحق اور غریب غربہ کے خاندانوں کی بچیوں کے لیے جہیز کا بندوبست اور شادی کے لیے انتظامات کر رہی ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390253

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں