الخدمت فاونڈیشن ہری پور کی جانب سے ملک اقبال چوہان مرحوم کی یاد میں بٹراسی میں فراہمی آب کا منصوبہ مکمل

Al Khidmat Foundation Haripur
Al Khidmat Foundation Haripur

ایبٹ آباد۔ 21 نومبر (اے پی پی):الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع ہری پور کی جانب سے سابق سٹی ناظم اور جماعت اسلامی ضلع ہری پور کے سابق امیر ملک اقبال چوہان مرحوم کی یاد میں بٹراسی میں فراہمی آب کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا۔

منصوبہ کا افتتاح ان کے چھوٹے بھائی نائب صدر مجلس شوریٰ ملک برادری ملک عبدالغفار چوہان اور اقبال چوہان مرحوم کے صاحبزادے یاسر اقبال چوہان، سابق اولمپئن ملک مسعود الرحمان، صدر جماعت اسلامی ضلع ہری پور غزن اقبال خان، صدر الخدمت فاﺅ¿نڈیشن ضلع ہری پور قاضی وجاہت الرحمان نے کیا۔

اس موقع پر اہلیان علاقہ کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا اور مرحوم اقبال چوہان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی۔