اللہ تعالی ٰ نےقرآن پاک میں بصارت اور عقل والوں کو غوروفکر کرنے کی تلقین کی،وفاقی وزیرچوہدری احسن اقبال

78
پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج ذر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہے،فائیو ایز معیشت کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی حیثیت رکھتا ہے،احسن اقبال

نارووال۔21جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، حکومت پاکستان پروفیسرچوہدری احسن اقبال نے، یونیورسٹی آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنسزکے زیر اہتمام نارووال میں خان بہادر چوہدری مشتاق احمد، کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ،یو وی اے ایس۔ کےنئےتعمیر ہونے والے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا اور،اس شاندار افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، اللہ تعالی ٰ نےقرآن پاک میں بصارت اور عقل والوں کو غوروفکر کرنے کی تلقین کی۔اللہ پاک نے بنی نوع انسانی کی ہدایت کی پہلی کرن ہی علم کو ٹھہرایا ہے، اور فرمان خدا وندی ہے علم والے اور بے علم برابر نہیں ہو سکتے۔

وفاقی وزیرپروفیسرچوہدری احسن اقبال نےاپنے خطاب میں کہا کہ سپین میں مسلمانوں کا عروج تحقیق کی بنا پر ہوا، اورآج ہمارے طلبا کا مقابلہ یورپ امریکہ سے ہے،مسلمانوں کا تحقیق کو چھوڑنا انکی زبوں حالی کی وجہ ہے ، ہمارےمستقبل کا دارومدار تحقیق و جدت پر ہے۔انہوں نے کہا ہمیں آج اپنےطلبا کی صلاحیت کو بڑھانا ہوگا، کیونکہ آج اسرائیل کے سائنس دانوں کے پیٹنٹ مسلمان سائنسدانوں سے زیادہ ہیں۔ ریاست بہترین ہارڈویئر مہیا کر سکتی ہے،بہترین سافٹویئر اساتذہ اور طلبا نے بنانا ہے۔پاکستان میں گوشت، پولٹری اور دودھ کے شعبوں میں ترقی کے لیے یہ یونیورسٹی اپنا کردار ادا کرے، جو ملک میں تمام یونیورسٹیوں کے لیے مشعل راہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آج دنیا میں چوتھے نمبر پر دودھ پیدا کرنے والا ملک ہے،دودھ کی پیداوار میں اضافے سے ملکی معیشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، ہمیں ضلع میں پولٹری کو فروغ دینا ہوگا، کیونکہ گوشت کی برآمدات سے ملکی معیشت کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔انہوں نےکہاہمیں سوال کرنا سیکھنا ہے، پھر ہی اللہ کی ذات سے جواب ملے گا،وفاقی وزیر پروفیسرچوہدری احسن اقبال نےکہا کہ انکی سیاست میں کامیابی میں ماں کی دعا شامل حال ہے،اورخان بہادر چوہدری مشتاق احمد ویٹرنری یونیورسٹی ایک خواب تھا جو پورا ہوا۔