اللہ والا چوک فائرنگ واقعہ پر اعلی سطحی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنائی جائے ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا حکومت پنجاب سے مطالبہ

98
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اللہ والا چوک فائرنگ واقعہ پر اعلی سطحی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی جائے ۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اللہ والا چوک فائرنگ کے واقعہ پر اعلی سطحی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنائی جائے ۔قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے تحریری طور پر چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے اللہ والہ چوک فائرنگ واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔