اللہ کا شکر ہے ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گرین شرٹس کو مبارکباد

188

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے پر گرین شرٹس ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹر پر صدر مملکت نے کہا کہ بہت اچھے! غیر معمولی باصلاحیت اور خوش قسمت پاکستانی ٹیم۔

اللہ کا شکر ہے ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ شاہین آفریدی نے زبردست بالنگ کی ہے، آپ ایک جوہر ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ خدا جانتا ہے کہ ہمیں اپنی ترقی کے لیے اس خوشخبری کی ضرورت تھی۔ صدر مملکت نے گرین شرٹس کو سیمی فائنل کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انشا اللہ ہم جیتیں گے۔