اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے متعدد حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 51 مری سے پاکستان مسلم لیگ ن کےراجہ اسامہ سرور،NA-53 راولپنڈی-II سےپاکستان مسلم لیگ (ن)راجہ قمر الاسلام،NA-54 راولپنڈی-III آزاد امیدوار عقیل ملک ،NA-55 راولپنڈی-IV سے پاکستان مسلم لیگ ن کےابرار احمداین اے 56 راولپنڈی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد حنیف عباسیNA-57 راولپنڈی-VI سے پاکستان مسلم لیگ ن کے دانیال چوہدری،این اے 58 چکوال سے پاکستان مسلم لیگ ن کےطاہر اقبال سمیت دیگر کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں ۔آزاد امیدوار مذکورہ نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے 3 دن کے اندر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=440285