الیکشن کمیشن تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنائے گا

141
Election Commission

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):الیکشن کمیشن تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ (آج )منگل کو سنائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل تین رکنی بینچ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے آرٹیکل 6 کے تحت شکایت پر کیس کا فیصلہ کل منگل کو صبح 10 بجے سنائے گا۔