- Advertisement -
اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلا ف اعتراضات 3نومبر کو سماعت کے لئے دو بینچ تشکیل دے دیئے ہیں۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ بنچ درج ذیل اضلاع کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی سماعت جمعہ کی صبح 10 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ واقع شاہراہ دستور جی فائیو ٹو اسلام آباد میں کریں گے۔
ان اضلاع میں کوٹ ادو، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کراچی سائوتھ، لوئر دیر، ہنگو، اورکزئی، خوشاب، بہاولپور اور سکھر شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اعتراض کنندہ گان اور عوام الناس مذکورہ بالا سماعت کی تاریخ اور وقت سے مطلع رہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406907
- Advertisement -