اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں 4 دن کی توسیع کردی۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عوام کی سہولت کے پیش نظر 4 دن کی توسیع کی گئی ہے۔اب امیدوار 20 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔