الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی اور پنجاب،کے پی کےاورسندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ارکان کو بحال کردیا

58

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور پنجاب،کے پی کے اورسندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ارکان کو بحال کردیا جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 235 جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی تعداد 98 ہوگئی۔بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے 27 جون کے فیصلے کی روشنی میں کمیشن نے 29 جولائی 2024 کو جاری کیا گیا اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے

جس کے بعد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 123 نشستیں،پیپلز پارٹی کی 74،ایم کیو ایم کی 22 نشستیں ہوگئیں۔اسی طرح پاکستان مسلم لیگ 5،آزاد 4،مسلم لیگ ضیاء،استحکام پاکستان پارٹی 4،بلوچستان عوامی پارٹی،نیشنل پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔اپوزیشن میں سنی اتحاد کونسل 80،آزاد5،جمیعت علماء اسلام پاکستان 10،بلوچستان نیشنل پارٹی،مجلس وحدت المسلمین ،پی کے میپ،کی ایک ایک نشست ہے۔336 کے ایوان میں اس وقت تین نشستیں خالی ہیں۔