الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مزید تین حلقوں سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

199
الیکشن کمیشن کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 27 خیبر، این اے۔38کرک اور این اے ۔40 نارتھ وزیرستان سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جمعہ کو کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے۔27 خیبر سے آزاد امیدوار محمد اقبال خان ، این اے۔38 کرک سے آزاد امیدوار شاہد احمد اور این اے۔40 نارتھ وزیرستان سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدوار مصباح الدین کامیاب قرار پائے۔