38.8 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومقومی خبریںالیکشن کمیشن نے پرنٹنگ کارپوریشن کو 8 فروری کو ہونے والے انتخابات...

الیکشن کمیشن نے پرنٹنگ کارپوریشن کو 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے واٹر مارک والے اڑھائی کروڑ بیلٹ پیپرز تیار کرنے کا کام سونپاہے

- Advertisement -

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نےپرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے واٹر مارک والے اڑھائی کروڑ بیلٹ پیپرز تیار کرنے کا کام سونپ دیاہے۔پیر کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ای سی پی نے اپنے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی منظوری دے دی۔مخصوص واٹر مارکس بیلٹ پیپرز کی زینت بنیں گے، جنہیں تین مختلف مشینوں کے ذریعے پرنٹ کیا جائے گا۔

بیلٹ پیپر کی تیاری کے دوران پرنٹنگ کارپوریشن کے احاطے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔واٹر مارک والے بیلٹ پیپرز کا استعمال 2018 کے عام انتخابات کے دوران ملک میں شروع کیا گیا تھا، اس کام کے لیے تین پرنٹنگ مشینیں استعمال کی جائیں گی،جس میں سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن، پاکستان پوسٹل فاؤنڈیشن، اور پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کام کا بوجھ بانٹ رہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=430085

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں