اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے دسمبر تک چاروں صوبوں کے ریجنل الیکشن کمشنرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی جی آئی ایس اور آر ایم ایس ٹریننگ کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے ۔ کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ماسٹر ٹرینرز کی دو روزہ تربیت کے بعد سات سے آٹھ نومبر کو ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سندھ جبکہ 10سے 11نومبر تک ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سٹاف سندھ کی ٹریننگ کراچی میں ہو گی