الیکشن 2018 ابزرویشن کے لئے بین الاقوامی مبصرین طے شدہ ضابطہ کار کے تحت وزارت خارجہ کے ذریعے درخواستیں بھجواسکتے ہیں ، الیکشن کمیشن

86
Election Commission

اسلام آباد ۔17مئی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ الیکشن 2018 ابزرویشن کے لئے بین الاقوامی مبصرین طے شدہ اضابطہ کار کے تحت وزارت خارجہ کے ذریعے درخواستیں بھجواسکتے ہیں ،ملکی قوانین کے تحت جو بھی انتخابی عمل کو ابزرو کرنے آئیگا الیکشن کمیشن ایسے تمام افراد کو اجازت نامنے جاری کریگا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی وضاحت میں کہا گیا کہ میڈیا کے کچھ حصوں اور سوشل میڈیا پر ایسی خبریں چل رہی ہیں کہ الیکشن کمیشن غیر ملکی مبصرین کو انتخابی عمل س دور رکھنا چاہتا ہے ۔