امت مسلمہ کو عید الفطر مبارک،دعا ہے کہ یہ عید امن، سلامتی، ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہو، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

57

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےپاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید الفطر 1444ھ کی مبارکباد پیش کی۔ اپنے تہنیتی ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقعے پر پیاروں سے خوشیاں بانٹنے کے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد معاشی طور پر کمزور لوگوں کو مت بھولیں،دعا ہے کہ یہ عید پاکستان اور عالم اسلام کے لیے امن، سلامتی، ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہو۔آمین