32.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا، لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک، تین زخمی

امریکا، لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک، تین زخمی

- Advertisement -

واشنگٹن ۔17مئی (اے پی پی):امریکا کے شہر لاس ویگاس کےجِم میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک اورتین زخمی ہو گئے ۔اردو نیوز کے مطابق لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس کے شیرف اینڈریو والش نے بتایا کہ شہر کے مغرب میں واقع اتھلیٹک کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

محکمہ پولیس کی سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔شہر کے محکمہ پولیس کے ترجمان نےبتایا کہ3زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملےکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598072

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں