13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا ، مسافر طیارے میں دوران پرواز خرابی کے بعد ہنگامی لینڈنگ...

امریکا ، مسافر طیارے میں دوران پرواز خرابی کے بعد ہنگامی لینڈنگ کے دوران آتشزدگی،مسافروں کو نکال لیا گیا

- Advertisement -

لاس اینجلس۔14مارچ (اے پی پی):امریکا کے مسافر طیارے میں خرابی کے بعد ہنگامی لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی تاہم مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

شنہوا کے مطابق طیارے میں 172 مسافر اور عملے کے6ارکان سوار تھے۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ( ایف اے اے )کے مطابق اے اے فلائٹ 1006 جو ایک بوئنگ 737-800 طیارہ تھا کے عملے نے کولوراڈو اسپرنگز سے روانہ ہونے کے فوری بعد انجن میں خرابی کی اطلاع دی ،طیارے کو کولوراڈو کے ڈینور بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا جہاں ہنگامی لینڈنگ کے دوران اس میں آگ لگ گئی۔

- Advertisement -

یہ طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا ۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

ایف اے اے کے مطابق لینڈنگ کے بعد گیٹ پر ٹیکسی کرتے ہوئے طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی جس کے بعد مسافروں کو سلائیڈز کا استعمال کرتے ہوئے نکال لیا گیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572397

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں