28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا سے ٹیرف مذاکرات ناکام ہونے پر اس کی کاروں اور جہازوں...

امریکا سے ٹیرف مذاکرات ناکام ہونے پر اس کی کاروں اور جہازوں بارے اپنی پالیسی زیر غور،معاملے بارے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن جائیں گے،یورپی یونین

- Advertisement -

برسلز۔9مئی (اے پی پی):یورپی یونین نےدھمکی دی ہے کہ اگر امریکا کی ٹیرف پالیسی پر جاری مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو امریکی ساختہ کاروں اور جہازوں بارے اپنی پالیسی بھی زیر غور لائیں گے،بلاک کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف معاملے پر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں درخواست دائر کی جائے گی ۔العربیہ اردو کےمطابق یہ بات یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین نے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے بات چیت کے ذریعے حل تک پہنچنے اور دونوں اطراف کے تکلیف دہ محصولات سے بچنے کے لیے بلاک کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین امریکا کے ساتھ بات چیت کے ذریعے نتائج کے لیے پرعزم ہے،پر امید ہیں کہ بحر اوقیانوس کے دونوں جانب رہنے والے صارفین اور کاروبار کے لیے اچھے معاہدے کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی ممالک سے سٹیل، ایلومینیم اور کاروں کی درآمد پر 25 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جبکہ برسلز نے اس کے جواب میں 21 بلین یورو کے ہدف کے لیے مصنوعات کی پہلی فہرست تیار کر لی ہے، تاہم جوابی ٹیرف کو 14 جولائی تک موقوف کر دیا گیا ہے تاکہ بات چیت کے لیے راستہ کھلا رہے۔

یورپی یونین کے ایک سینئر ذمہ دار نے کہا کہ ہوائی جہاز اور کاروں سے متعلق بنائی گئی فہرست میں موجود سامان کی قیمت بالترتیب 10.5 بلین یورو اور 12 بلین یوریو سے زائد ہے جبکہ اس میں 12.9 بلین یورو مالیت کے پلاسٹک اور کیمیکل بھی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594718

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں