امریکا شمالی کوریا کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے نرمی کا مظاہرہ نہیں کرے گا، وزیر خارجہ

83

واشنگٹن۔ 19 فروری (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے مجبور کررہا ہے اور اس سلسلے میں کوئی نرمی کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ امریکی چینل سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکا کی آمادگی کا دعوی کرتے ہوئے اس بات کو مسترد کر دیا ہے کہ مذاکرات کے لئے شمالی کوریا کو مراعات دی جا سکتی ہیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے بھی امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں دوبارہ شروع کئے جانے پر سخت خبردار کیا ہے۔