نیویارک ۔ 27 جون (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی حکومت کی جانب سے اتحادیوں پر ایرانی تیل کی درآمد روکنے کا دباﺅ ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.30 ڈالر بڑھ کر 76.03 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 2.08 ڈالر اضافے کے ساتھ 70.16 ڈالر فی بیرل طے پائے۔