امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ

90

نیویارک ۔ 6 اپریل (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ بہتر امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی طلب کم ہونے کے خدشات میں کمی آئی۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 94 سینٹ (1.35 فیصد) بڑھ کر 70.34 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 98 سینٹ (1.58 فیصد) اضافے کے ساتھ 63.08 ڈالر فی بیرل طے پائے۔