امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

80

نیویارک ۔ 26 جون (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی معیشت میں بہتری اور تیل کی طلب میں اضافہ ہے، تاہم کورونا وائرس کی نئی لہر کے خدشات پر قیمتوں میں اضافہ محدود رہا۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ 94 سینٹ (2.3 فیصد) بڑھ کر 41.25 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 89 سینٹ ( 2.3 فیصد) اضافے کے ساتھ 38.90 ڈالر فی بیرل طے پائے۔