- Advertisement -
کیلیفورنیا ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر ان جھٹکوں کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ ابتدا میں اس زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ نو بتائی گئی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32839
- Advertisement -