امریکا میں سونے کے نرخوں میں کمی ، یورپ و ایشیا میں اضافہ

74
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 06 مارچ (اے پی پی) امریکا میں سونے کے نرخوں میں کمی اور یورپ و ایشیا میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ، اٹلی کی سیاسی صورتحال اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے عالمی تجارتی جنگ کے امکانات ہیں۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1319.82 ڈالر فی اونس رہے۔