واشنگٹن ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ شدید، مستقل اور کثرالجہتی رہی ہے، اس سے دنیا بھر میں امریکاکی دہشت گردوں سے متعلق تبدیل شدہ پالیسی ظاہر ہوتی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست فلوریڈا میں ٹمپا کے میک ڈل فضائی اڈے پر قومی سلامتی سے متعلق بطور امریکی صدر اپنے آخری اہم خطاب میں مستقبل میں برا اوباما نے امریکاکی انسداد دہشت گردی کی پالیسی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ براک اوباما نے انسداد دہشت گردی سٹریٹیجی کے طور پر امریکی زمینی افواج بھیجنے کے بجائے امریکی خصوصی افواج، ڈرون حملوں اور مقامی گروہوں پر انحصار کی پالیسی کا دفاع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے پارٹنرز کا نیٹ ورک بنایا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32595