23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا کا اگست سے برازیل درآمدات پر 50 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد...

امریکا کا اگست سے برازیل درآمدات پر 50 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -

واشنگٹن ۔10جولائی (اے پی پی):امریکا نے یکم اگست سے برازیل سے اشیا کی درآمد پر 50 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیچ ٹروتھ پر برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کے نام ایک پیغام کا متن شائع کیا، جس میں ٹیرف کی نئی سطح کا خاکہ پیش کیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر برازیل نے جوابی ٹیرف متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تو امریکہ برازیلی اشیا پر ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ کر دے گا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں