امریکا کو اشیااور خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.38 فیصد کی کمی

Pakistan Bureau of Statistics
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):امریکا کو اشیااور خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10.38 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمر کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں امریکا کو اشیا اور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 3.626 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.38فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کو اشیااور خدمات کی برآمدات کاحجم 4.046 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ فروری 2024 میں امریکاکو اشیااور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 424.49 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 10.97 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال فروری میں امریکا کو اشیاءاور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 476.80 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔