26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا کے ساتھ آئندہ تجارتی مذاکرات کے دوران کسی معاہدے میں جلدی...

امریکا کے ساتھ آئندہ تجارتی مذاکرات کے دوران کسی معاہدے میں جلدی نہیں کریں گے ، جاپان

- Advertisement -

ٹوکیو ۔15اپریل (اے پی پی):جاپان نے کہا ہے کہ وہ ٹیرف کے حوالے سے امریکا کے ساتھ آئندہ تجارتی مذاکرات کے دوران کسی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا۔شنہوا کے مطابق یہ بات جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے ایوانِ نمائندگان کی بجٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہی۔پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث امریکا کی طرف سے کیے گئے حالیہ ٹیرف اقدامات پر مرکوز تھی جو جاپانی برآمدات پر نمایاں منفی اثرات مرتب کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جاپانی حکومت اس ہفتے شروع ہونے والے دو طرفہ مذاکرات کی تیاری کر رہی ہے۔امریکاکی طرف سے متعارف کرائے گئے ٹیرف اقدامات نے جاپان کے جس شعبے میں سب سے زیادہ تشویش پیدا کی ہے وہ آٹوموبائل ہے۔2024 میں، جاپان کی امریکا کو آٹوموبائل کی برآمدات اس کی کل برآمدات کا 28.3 فیصد بنتی ہیں۔

- Advertisement -

جاپان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق 2024 میں تقریباً 1.37 ملین گاڑیاں امریکا کو برآمد کی گئیں،آٹوموبائل انڈسٹری کے مختلف شعبوں کے ساتھ وسیع رابطوں کی وجہ سے جاپان میں متعلقہ صنعتیں جیسے سٹیل اور ڈسٹری بیوشن بھی شدید متاثر ہوں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582060

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں