26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور اٹلی میں ہوگا، ایرانی...

امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور اٹلی میں ہوگا، ایرانی نائب وزیر خارجہ

- Advertisement -

تہران ۔17اپریل (اے پی پی):ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوگا۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمیں مذاکرات کے مقام کو تبدیل کرنے کے لئے دوسری طرف سے اب تک کوئی نئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے اور روم دوسرے دور کا مقام ہو گا۔

مذاکرات کا مقام ایرانی فریق کے لئے کوئی حساس مسئلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مرکزی مواد اور کام پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے مقام سے قطع نظر عمان انہیں سہولت اور ثالثی فراہم کرتا رہے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ہفتے کو اومان کے دارالحکومت مسقط میں امریکا کے خصوصی صدارتی ایلچی سٹیو وٹ کوف سے تہران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے اس ملاقات کو تعمیری قرار دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583362

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں