واشنگٹن ۔4مارچ (اے پی پی):امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے تکنیکی مسائل کی وجہ سےآٹھویں سٹار شپ راکٹ لانچ کو روک دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق آٹھویں سٹار شپ راکٹ کو شام 5بجکر 45 منٹ پر لانچ کیا جانا تھا جسے آخری وقت پرروک دیا گیا۔آٹھویں فلائٹ ٹیسٹ میں ان مقاصد کو ہدف رکھا جائے گا جو گزشتہ ٹیسٹ پر حاصل نہیں ہوئے تھے، بشمول سٹار شپ کی پہلی پے لوڈ ڈویلپمنٹ، کیچ کے لیے لانچ سائٹ پر اوپری مرحلے کو واپس کرنے کے لیے تیار کردہ متعدد دوبارہ داخلے کے تجربات، سپر ہیوی بوسٹرکیچ کی واپسی اور لانچ شامل ہے
سپیس ایکس کا سٹار شپ خلائی جہاز اور سپر ہیوی راکٹ، جسےسٹار شپ کہا جاتا ہے، مکمل طور پر دوبارہ استعمال کے قابل نقل و حمل کے نظام کی نمائندگی کرتے ہیں جو عملے اور سامان دونوں کو زمین کے مدار، چاند، مریخ اور اس سے آگے لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ■
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568440