امریکہ بحرالکاہل کے تجارتی معاہدے کی رکنیت ترک کر دے گا، نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ

113

واشنگٹن۔ 22 نومبر (اے پی پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ عالمی تجارتی معاہدے ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ (بحرالکاہل کے آر پار مشترکہ تجارت کے معاہدے) سے نکل جانے کا عندیہ دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام میںکہا کہ جنوری میں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا کام بحرالکاہل کی 12 ریاستوں کے درمیان علاقائی تجارت کے فروغ کے معاہدے کو منسوخ کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ12ممالک گذشتہ برس طے پانے والے اس عالمی تجارتی معاہدے میں شامل ہیں اور یہ ممالک دنیا کی 40 فیصد تجارت کو کنٹرول کرتے ہیں۔