امریکہ نے شام میں ترکی کی عسکری کارروائی پر رضامندی ظاہر نہیں کی تھی، مائیک پومپیو

47

واشنگٹن ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکہ نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوجی کارروائی پر رضامندی ظاہر نہیں کی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ترکی کی جانب سے کرد فورسز پر شام میں کیے جانے والے حملوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایک غلط اقدام قرار دیا ہے، جس سے ترکی کو سنگین معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مغربی ممالک نے بھی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے جبکہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ترک فوج نے شام میں اپنی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔