اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):امریکہ نے بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اور پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے ۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے ایکس (سابقہ ٹویٹر ) پربیان میں کہاہے کہ پاکستانی عوام بلوچستان اور کے پی میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کے خوف کے بغیراپنے عقیدے کا جشن منانے کے مستحق ہیں۔ ہمارے دل متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ہم ان شیطانی واقعات کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔