امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کے خلاف 10 سالہ پابندیوں بارے رائے شماری نومبر میں ہونے کا امکان

119

واشنگٹن ۔27 اکتوبر (اے پی پی) امریکی کانگریس میں معاون کے مطابق ایوان نمائندگان میں ریپبلکن رہ نما جلد ہی ایک رائے شماری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر نومبر میں ہوگی اور اس کا مقصد ایران پر پابندیوں کے قانون پر عمل درآمد میں دس سال کی تجدید کرنا ہے تاہم یہ اقدام وائٹ ہاو¿س اور سینیٹ کے ساتھ تصادم کا سبب بن سکتا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ قانون ایران کے نیوکلیئر پروگرام اور بیلسٹک میزائل کے تجربات کی وجہ سے تجارت ، توانائی ، دفاع اور بینکنگ سیکٹر میں ایران پر پابندیوں کی اجازت دیتا ہے جس کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔