امریکی دباو¿ کے باوجود ایران اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا، خامنہ ای

69

تہران ۔ 23 مارچ (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی دباو¿ کے باوجود ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عسکری قوت کو اس سطح پر ہونا چاہیے کہ دشمن اسے خوف زدہ نہ کر سکے۔ واضح رہے کہ ایرانی میزائل پروگرام کے حوالے سے تہران حکومت عالمی دباو¿ کا شکار ہے، جب کہ گزشتہ برس مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے نکلتے ہوئے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ امریکی پابندیوں کو مقصد ایرانی کو جوہری سرگرمیوں سے باز رکھنے کے علاوہ اس کے میزائل پروگرام کو سست تر بنانا بھی ہے۔