33.2 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی ریاستوں میسوری، کینٹکی اور ورجینیا میں شدید طوفان، 25 سے زائد...

امریکی ریاستوں میسوری، کینٹکی اور ورجینیا میں شدید طوفان، 25 سے زائد افراد ہلاک

- Advertisement -

واشنگٹن ۔18مئی (اے پی پی):امریکی ریاستوں میسوری، کینٹکی اور ورجینیا میں شدید طوفان سے 25 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔اتوار کو اے ایف پی کے مطابق شدید طوفان نے گھروں اور کاروباروں کو درہم برہم کر دیا جبکہ ہزاروں لوگوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ کینٹکی میں جمعہ کی رات آنے والے طوفانوں میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے۔

ریاست کے گورنر اینڈی بیشیر نے ایکس پر پوسٹ کیا جبکہ میسوری میں حکام نے بتایا کہ وہاں مزید سات افراد ہلاک ہوئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ورجینیا میں درخت گرنے سے دو افراد بھی ہلاک ہوئے۔ اس علاقے میں طوفان نے علاقے کے 100 سے 200 مکانات کو تباہ کر دیا۔ ہفتے کو دیر گئے تین ریاستوں میں 108,000 سے زیادہ لوگ اب بھی بجلی سے محروم تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598375

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں