امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ (کل) پیر کو ہو گا

138

واشنگٹن ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ (کل) پیر کو ہو گا۔امریکی میڈیا کے مطابق ہلیری کلنٹن اور ڈونالڈ ٹرمپ تین صدارتی مباحثوں کے پہلے مرحلے میں پہلی بار ایک دوسرے کا سامنا کریں گے ۔صدارتی مباحثوں کا انتطام کرنے والی ایک غیر منافع بخش تنظیم نے کہا ہے کہ پیر کو ہونے والے اس پہلے مباحثے میں صرف دوبڑی سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی۔