20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل میں...

امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل میں مدد کی پیشکش کر دی

- Advertisement -

واشنگٹن ۔8مئی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان پر جنگ بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن معاہدے میں دونوں ممالک کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں کہا کہ یہ بہت خوفناک ہے،میں دونوں کے ساتھ ملتا ہوں، دونوں کو اچھی طرح جانتا ہوں اور میں انہیں کام کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں انہیں کشیدگی کو روکتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں دونوں کو اچھی طرح جانتا ہوں اور میں انہیں کام کرتے دیکھنا چاہتا ہوں اور امید ہے کہ وہ اب رک جائیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کو جواب دے دیا ، اس لئے امید ہے کہ وہ اب کشیدگی روک سکتے ہیں لیکن میں دونوں کو جانتا ہوں۔

- Advertisement -

ہم دونوں ممالک کے ساتھ بہت اچھے طریقے سے چلتے ہیں، دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور میں کشیدگی کو رکتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں اور اگر میں مدد کرنے کے لیے کچھ کر سکتا ہوں تو میں کروں گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594360

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں