33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کی تصدیق

- Advertisement -

واشنگٹن۔22اپریل (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے اٹلی کے دارالحکومت روم جانے کی تصدیق کر دی ۔ تاس کے مطابق انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ روم میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، ہم وہاں جانے کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ پوپ فرانسس 21 اپریل کو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

انہوں نے اپنے پیشرو بینیڈکٹ XVI (1927-2022) کے استعفیٰ کے بعد 2013 میں 266 ویں پوپ کے طور پر کیتھولک چرچ کی قیادت سنبھالی۔ پوپ فرانسس کو جمعے اور اتوار کے درمیان کسی وقت یا ان کی وفات کے بعد چوتھے سے چھٹے دن دفن کیا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585589

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں