26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر کاہارورڈ یونیورسٹی کو ٹیکس سے استثنا ختم کر نے کی...

امریکی صدر کاہارورڈ یونیورسٹی کو ٹیکس سے استثنا ختم کر نے کی دھمکی

- Advertisement -

واشنگٹن ۔16اپریل (اے پی پی):امریکا نے ہارورڈ یونیورسٹی کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے انتظامی اسلوب کو تبدیل نہ کیا اور وائٹ ہاؤس کی طرف سے دی گئی پالیسی کو ماننے سے انکار کیا تو اس کے ٹیکسوں سے استثنا کی رعایت واپس لے لی جائے گی۔العربیہ اردو کے مطابق ٹرمپ انتطامیہ اس سے قبل یونیورسٹیوں میں اسرائیل کی غزہ جنگ اور فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل عام کے خلاف اٹھنے والی موثر آوازوں کو روکنے کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے دیے جانے والے فنڈز مالیت 2.2 ارب ڈالر روکنے کا اقدام شروع کر چکی ہے۔

اب ہارورڈ یونیورسٹی کو انتباہ کیا گیا کہ اگر اس نے روش نہ بدلی تو اسے ایک سیاسی ادارے کی طرح ٹیکسوں کی ادائیگی کرنا ہو گی۔ اس میں ٹرمپ انتظامیہ نے طلبہ کے انتخاب اور اساتذہ کے اختیار کے معاملے میں یونیورسٹی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ طلبہ کے انتخاب اور اساتذہ کے اختیار سے متعلق مطلوب ماڈل سے ملتا جلتا ماڈل دنیا کے اکثر پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک نے اپنی یونیورسٹیوں میں پہلے سے رائج کر رکھا ہے ، جس سے ہارورڈ انکاری ہے۔

- Advertisement -

صدرڈونلڈ ٹرمپ نےٹروتھ پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ ٹیکسوں سے چھوٹ کا انحصار صرف اس بات پر ہے کہ ادارہ عوامی مفاد کے کام کرتا ہو،تاہم ہارورڈ یونیورسٹی کے سربراہ ایلان گاربر نے اپنے طلبہ اور اساتذہ کے نام ایک خط میں پر زور انداز میں لکھا ہے کہ وہ حکومت کا مقابلہ کریں گے اور ہارورڈ کی آزادی اور آئینی حقوق پر کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔

ٹرمپ کی یہود دشمنی کے انسداد کے لئے کام کرنے والی ٹاسک فورس نے جواب دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی 2.2 ارب ڈالر کی فنڈنگ کے علاوہ 60 ملین ڈالر مالیت کے یونیورسٹی کے ساتھ معاہدات بھی منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582613

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں